World News – Problem with the Road in China

0
176
Road In China

صوبہ جنگسو کے شہر نانٹونگ کی انتہائی مصروف شاہراہ پر اچانک بڑا اور گہرا گڑھا پڑگیا جس میں 2 گاڑیاں جا گریں۔

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک مرتبہ پھر سڑک کے درمیان اچانک بڑا شگاف پڑنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، صوبہ جنگسو کے شہر نانٹونگ کی انتہائی مصروف شاہراہ پر اچانک بڑا اور گہرا گڑھا پڑگیا جس میں 2 گاڑیاں جا گریں۔

چینی ٹی وی کی جانب سے جاری کی جانیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے معمولی سا گڑھا پڑا جو دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر بڑا ہوگیا کہ 2 گاڑیاں اس میں جاگریں جبکہ سڑک کے متاثرہ حصے کے نیچے پانی کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔سڑک پر اچانک گہرا گڑھا پڑ جانے کی ویڈیو جاری کئے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے پڑنے والی مسلسل بارش کے باعث سڑک پر گہرا گڑھا پڑا تاہم ویڈیو پر تبصرہ کرنیوالے صارفین کا کہنا ہے کہ زیرزمین پانی کی پائپ لائن سے رسنے والا پانی سڑک کی تباہی کا باعث بنا ، چین میں اس سے قبل بھی سڑک پر گہرے گڑھے پڑنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں ، گزشتہ سال اپریل میں ہونگزوا شہر کی مصروف شاہراہ پر اس وقت گڑھا پڑا جب وہاں سے ٹریفک کا شدید دباؤ تھا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here