World News – Porn Clip in Indian BSF Meeting

0
179
BSF Meeting

بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو کلپ کافی دیر تک چلتا رہا جس پر بھارتی فوجی افسر بدحواسی کا شکار ہو گئے۔

نئی دہلی:(روزنامہ دنیا) بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس اخلاقی پستی کی انتہا کو پہنچ گئی اور بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو کلپ کافی دیر تک چلتا رہا جس پر بھارتی فوجی افسر بدحواسی کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرحد کو محفوظ بنانے کے موضوع پر فیروزپور میں بی ایس ایف 77 ڈویژن کے ہیڈکوارٹرز میں بھارتی سرحدی فورس کی میٹنگ ہوئی ، اجلاس میں بی ایس ایف افسر نے میٹنگ کے دوران پریذنٹیشن دیتے ہوئے غیراخلاقی فلم چلادی جو تقریباً ڈیڑھ منٹ تک چلتی رہی ، ویڈیو کلپ چلنے کے بعد بی ایس ایف افسر نے بدحواسی میں لیپ ٹاپ بند کر دیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل دہلی کے میٹرو سٹیشن پر لگی سکرینوں پر بھی غیراخلاقی ویڈیو چلائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here