World News – پیرس: مسجد کے باہر لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش، ملزم گرفتار

0
205
World News - Man tries to run vehicle over people near Paris mosque

یورپ میں مسلمانوں پرحملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، واقعہ مضافاتی علاقے کریٹیل میں پیش آیا، کوئی شخص زخمی نہیں ہوا:پولیس

پیرس: (دنیا نیوز)یورپ میں مسلمانوں پر ایک اور حملہ، فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے کریٹیل میں ایک شخص نے مسجد کے قریب لوگوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی، پولیس کا کہنا ہے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسجد کے قریب ایک شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، پولیس کا کہنا ہے واقعہ مضافاتی علاقے کریٹیل میں پیش آیا، پولیس نے کار سوار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مسجد کے باہر لگائی گئی رکاوٹوں کے باعث کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

World News - Man tries to run vehicle over people near Paris mosque
World News – Man tries to run vehicle over people near Paris mosque

مقامی میڈیا کے مطابق کار سوار ارمینیائی نژاد باشدہ ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ پیرس میں شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیے گئے حملوں کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

گزشتہ چند مہینوں میں یورپ میں کئی بار مساجد کے باہر لوگوں پر گاڑی دوڑانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here