World News – بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، 24 گھنٹوں میں 5 کشمیری

0
143
Complete shutdown in India-held Kashmir against killing of civilians
epa04273978 Kashmiri children walk past as an Indian paramilitary soldier standing guard in front of closed shops during a shutdown in Srinagar, the summer capital of Indian Kashmir, 23 June 2014. Indian police detained Muhammad Yasin Malik, Chairman of Jammu and Kashmir Liberation Front (JKLF), along with his supporters in Srinagar. Malik was evading arrest ahead of his Monday's 'Quit Kashmir' programme. Indian Kashmir is observing a complete shutdown in response to the JKLF call against New Delhi's rule. Authorities have deployed contingents of police and paramilitary at several places to foil JKLF's protest programme. EPA/FAROOQ KHAN

مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے ، کلغام کے علاقے اروانی میں ایک اور نوجوان کی لاش ملی ہے۔

سری نگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی نئی تاریخ لکھ دی ، 24 گھنٹوں میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ، وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے ، کلغام کے علاقے اروانی میں ایک اور نوجوان کی لاش ملی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 کشمیری بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بنے ، بھارتی فوج نے جنید ماٹو ، ناصر وانی ، عادل مشتاق میر ، محمد اشرف اور احسن ڈار کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

قابض فوج نے شوپیاں کے گاؤں میں ملٹری آپریشن کر کے درجنوں افراد کو زخمی اور کئی گھروں کو تباہ کردیا ۔ بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں ہڑتال ہے ، جبکہ بھارت مخالف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here