World News – لائیو پروگرام میں ’نشے‘ کا طریقہ بتانے والی خاتون اینکر معطل

0
223
Drug

ایک مصری پروگرام کی خاتون اینکر کو لائیو پروگرام میں نشہ کرنے کا طریقہ بتانے پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر کی میڈیا ریگیولیرٹی کونسل نے ایک خاتون میزبان کو لائیو پروگرام میں علامتی انداز میں نشہ کرنے کا طریقہ بتانے پر کام سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خاتون ایک مصری ٹیلی وژن کے پروگرام ’المشاغبہ‘ کی میزبان شیماء جمال ہیں، جنہوں نے ایک لائیو کالر سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے بتائیں گی کہ نشہ کیسے کیا جاتا ہے۔ مصری میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ میزبان شیماء جمال نے ہیروئن کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب شیما جمال کا موقف ہے کہ اس نے تو صرف ایک لائیو کالر کی خواہش پوری کی تھی۔ پروگرام میں اس نے کاغذ کی پڑیا میں سے جو پاؤڈر نکال کر سونگھا اور اسے کیک کے ٹکڑے پر ڈال کر کھایا وہ ہیروئن نہیں بلکہ چینی تھی۔ اس نے محض علامتی انداز میں بتایا کہ نشہ کیسے کیا جاتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here