World News – بھارت میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والے 15 مسلمان گرفتار

0
151
World News - 15 Muslims Arrested in India Celebrating Pakistan's Victory
World News - 15 Muslims Arrested in India Celebrating Pakistan's Victory
World News – 15 Muslims Arrested in India Celebrating Pakistan’s Victory

ممبئی: چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی شاندار کامیابی پر جشن منانے والے 15 افراد کو بھارتی پولیس نے بغاوت کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریاست مدھیا پردیش سے 15 مسلمانوں کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور آتش بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان افراد کا تعلق برہان پور ضلع سے ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جلد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس انسپکٹر سنجے پاٹھک کے مطابق ایک شہری نے فون کرکے پولیس کو بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد کچھ لوگ پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے ہیں اور جشن منارہے ہیں جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی اور 15 افراد کو اس میں ملوث پایا۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ان تمام افراد پر تعزیرات ہند کے سیکشن 120 بی (مجرمانہ سازش) اور 124 اے (بغاوت) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here