Technology – چہروں کو تبدیل کرنے والی ایپ

0
259
Smart Phone App

یہ ایپ کسی تصویر میں دکھائی دینے والے دو چہروں کو اتنی صفائی سے آپس میں بدل سکتی ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

نیویارک: (روزنامہ دنیا) مائیکروسافٹ کارپوریشن نے ایک ایسی ایپ تیار کرلی ہے جو کسی تصویر میں دکھائی دینے والے دو چہروں کو اتنی صفائی سے آپس میں بدل سکتی ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

اگرچہ یہ فیچر سنیپ چیٹ میں پہلے سے موجود ہے لیکن مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کی ایپ زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس کا کمپیوٹر الگورتھم سنیپ چیٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید اور موثر ہے جو ایک فریم میں موجود دو تصویروں کو نہ صرف ایک ساتھ شناخت کرسکتا ہے بلکہ ایک چہرے کو کاٹ کر دوسرے چہرے پر اس انداز سے چسپاں کرتا ہے کہ اس تبدیلی کی شناخت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔

فی الحال یہ ایپ صرف اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے جبکہ آئندہ ماہ اس کا ایپل آئی فون ورژن بھی پیش کردیا جائیگا۔ مائیکروسافٹ کی نئی ایپ جسے (Face Swap) کا نام دیا گیا ہے اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

اس کا تازہ ترین ورژن 7 جون 2017 کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے لیکن صارفین کو شکایت ہے کہ یہ بڑی تیزی سے سمارٹ فون میموری استعمال کرتی ہے تاہم چہرے تبدیل کرنے والے فیچر کو بیشتر صارفین نے پیشہ ورانہ قرار دیا ہے ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here