Technology – نئے آئی فون کی چند دلچسپ خصوصیات

0
410
apple-iphone-8
آئی فون ایٹ وائرلیس چارجنگ آپشن کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جو اس سال ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
The New Iphone 8 Plus

ایپل کمپنی کو سہولیات فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والے آئی فون 8 پلس ماڈل واٹر پروف اور وائرلیس چارجنگ کے حامل ہوں گے۔

Image result for IPhone 8 Plus
I Phone 8 Plus Back and Front

آئی فون کے لیے کام کرنے والی ایک تائیوانی کمپنی ’وسٹرون‘ نے کہا ہے کہ ستمبر میں ریلیز ہونے والے فون کے پلس ماڈل واٹر پروف ہوں گے اوران میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ اس سے قبل وسٹرون آئی فون سیون کے ماڈل بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرچکی ہے۔  تاہم اس کی خاص بات خمیدہ اوایل ای ڈی اسکرین ہے جو کناروں سے مڑا ہوا ہوگا اور وائرلیس چارجنگ کےلیے ایک چارجنگ پیڈ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

Image result for IPhone 8 Plus
Technology – Side View of IPhone 8 Plus

وسٹرون کمپنی کے سی ای او رابرٹ ہوانگ نے ایپل کے تحت ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے بعد نئے فون کی بعض تفصیلات فراہم کرکے ان خبروں کی تصدیق کردی جو گزشتہ کئی ماہ سے نئے آئی فون کے متعلق کی جارہی تھیں۔ تاہم اس میں روایتی جارچنگ پورٹ کو ختم نہیں کیا جارہا۔

Image result for IPhone 8 Plus
Technology – IPhone 8 Plus and Charging Device

نیکے ایشین ریویو میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ واٹر پروف سہولت آئی فون 7 میں گزشتہ برس متعارف کرائی گئی تھی لیکن اب اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Image result for IPhone 8 Plus
Technology – IPhone 8 Plus and Charging Device

ایپل انسائیڈر نامی ایک ویب سائٹ اور دیگر ماہرین کے مطابق آئی فون 8 میں ممکنہ طور پر کچھ مزید خصوصیات بھی ہوسکتی ہیں جن میں خمیدہ شیشے والی کیسنگ، ہوم بٹن کا خاتمہ، پلاسٹک اوایل ای ڈی اسکرین اور فولڈنگ آپشن شامل ہیں جب کہ ڈیوئل لینس کیمرہ جو آگمینٹڈ ریئلٹی کو ممکن بناسکے گا۔

واضح رہے کہ کئی پیٹنٹ درخواستوں سے یہ معلوم ہوا تھا کہ ایپل کمپنی ایک عرصے سے وائرلیس چارجنگ میں دلچسپی لے رہی ہے جس کے تحت مستقبل قریب میں عام وائی فائی سگنلز سے بھی موبائل فون اور ٹیبلٹ چارج کرنا ممکن ہوسکے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here