Technology – Samsung Glaxy 8 Will be In the Markets Soon

0
292
Samsung Galaxy Note 8
Samsung Galaxy 8
Samsung Galaxy 8

سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 8 توقع سے پہلے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

لاہور (دنیا نیوز ) سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 کی دستیابی کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ یہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران دستیاب ہوگا تاہم اس نے تاریخ بتانے سے گریز کیا ۔ مگر اب نئی لیک میں اس نئے فون کی تاریخ سامنے آگئی ہے اور یہ آئی فون ایٹ کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔

گلیکسی نوٹ ایٹ کو اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ آئی فون ایٹ سے ایک ماہ قبل سامنے آجائے گا جس سے جنوبی کورین کمپنی ایپل کی ڈیوائس کو پیچھے چھوڑنے کی امید رکھے ہوئے ہے ۔ کوریا ہیرالڈ نے گزشتہ سال بھی گلیکسی نوٹ سیون کی تاریخ کا قبل از وقت درست بتایا تھا اور وہ فون دو اگست کو متعارف کرایا گیا تھا ۔

Image result for Samsung Galaxy Note 8

اس نئے گلیکسی نوٹ کے فیچرز کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں تاہم یہ پوری امید ہے کہ وہ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ ہوگا ۔ ایسا کوئی فون اب تک سام سنگ نے ابھی تک متعارف نہیں کرایا ہے اور یہ آئی فون سیون پلس کی کامیابی کا نتیجہ لگتا ہے ۔

Image result for Samsung Galaxy Note 8

اور یہ تو کافی حد تک یقینی ہے کہ گلیکسی نوٹ ایٹ بھی گلیکسی ایٹ کی طرح بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جبکہ فنگر پرنٹ سکرین کے اندر دیا جائے گا، جو کہ ایس ایٹ میں بیک پر دیا گیا تھ

Image result for Samsung Galaxy Note 8

ا ۔ یہ فون ممکنہ طور پر 6.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جو کہ اس کمپنی کی سب سے بڑی سکرین ہوگی جبکہ کیو ایچ ڈی پلس انفنٹی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی ۔ اور ہاں گلیکسی نوٹ ایٹ کے ساتھ سام سنگ اپنے ایس پین کو بھی اپ گریڈ کرے گی ۔ فون کے دیگر فیچرز میں 128 جی بی اسٹوریج، 4000 ایم اے ایچ تک کی بیٹری اور سٹیریو سپیکرز وغیرہ نمایاں ہوسکتے ہیں ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here