Sports – ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی، سری لنکن ٹیم بھی آ رہی ہے

0
274
PCB
Sports - World XI and Sri Lankan Team are Coming to Pakistan
Sports – World XI and Sri Lankan Team are Coming to Pakistan

پاکستان سے ڈرنا چھوڑو، میدان میں آ کر مقابلہ کرو، چیئرمین پی سی بی کا بھارت کو چیلنج، ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی، سری لنکن ٹیم بھی آ رہی ہے، نجم سیٹھی نے نوید سنا دی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کئی خوشخبریاں سنا دیں، کہتے ہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم جلد پاکستان آئے گی، ورلڈ الیون بھی پاکستان آ رہی ہے۔ نجم سیٹھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سری لنکن ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے تعاون اور رہنمائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here