Sports – ‘ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل فکس تھا’

0
251
WC2011
Sports - World Cup 2011 Final Was Fixed
Sports – World Cup 2011 Final Was Fixed

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل فکس تھا، سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ کہتے ہیں کہ فائنل میں لنکن ٹیم نے جان بوجھ کر خراب فیلڈنگ کی۔

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے فکسنگ پر بیان دے کر کرکٹ حلقوں میں ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل فکس تھا۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم جان بوجھ کر فائنل ہاری جبکہ کھلاڑیوں نے جی بھر کے خراب فیلڈنگ کی۔ شکست پر مقامی میڈیا نے بھی شور مچایا تھا، مگر تحقیقات نہ ہو سکیں۔ ارجنا رانا ٹنگا نے اپنے دعوے پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹٰیم کیسے ہاری؟ سب پتہ ہے، وقت آنے پر سب راز فاش کر دوں گا۔ چند روز پہلے ہوم ون ڈے سیریز میں بھی زمبابوین ٹیم نے سری لنکا کو دو کے مقابلے میں تین میچوں سے ہرایا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here