Sports – سری لنکا کا پاکستان میں محددو اوورز کے میچز کھیلنے سے انکار

0
265
Sri Lanka
Sports - Sril Lanka Refuse to Play an ODI Series in Pakistan
Sports – Sril Lanka Refuse to Play an ODI Series in Pakistan

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو دھچکا، دونوں ملکوں کے درمیان سیریز یو اے ای میں ہوگی۔

لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو دھچکا، سری لنکا نے پاکستان میں محدود اوورز کے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا، دونوں ملکوں کے درمیان سیریز یو اے ای میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امیدیں دم توڑ گئیں، سری لنکا نے اکتوبر نومبر میں دورہ پاکستان کی حامی نہ بھری، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی، اس سے پہلے پی سی بی نے کرکٹ سری لنکا کو پاکستان میں محدود اوورز کے میچز کھیلنے کی تجویز دی تھی۔

پی سی بی کے مطابق ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس کے بعد دوسری ٹیموں کو مذاکرات کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here