Sports – South Africa Record in Important Matches

0
184
South Africa
اہم مقابلوں میں جنوبی افریقا کی ناکامیوں کا سفر
اہم مقابلوں میں جنوبی افریقا کی ناکامیوں کا سفر

دنیائے کرکٹ میں چوکرز کے نام سے مشہور جنوبی افریقن ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں پھر چُوک گئی۔ 1992ء ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے شروع ہونے والا پروٹیز کی ناکامیوں کا سفر تھم نہ سکا۔

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ایونٹس کے اہم میچز میں شکست کھانے والی جنوبی افریقن ٹیم اور ہار میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے ڈو اینڈ ڈائی مقابلے میں پروٹیز کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست ہوئی۔

ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو جنوبی افریقن ٹیم ورلڈ کپ 1992ء کے سیمی فائنل میں ناکام رہی جبکہ بارش بھی چوکرز کی دشمن بنی۔ اس کے بعد عالمی کپ 1996ء کے کوارٹرز فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پروٹیز کو چت کیا۔ 1999ء کے سیمی فائنل میں لانس کلوزنر کی جلد بازی جنوبی افریقن ٹیم کو لے ڈوبی۔ ورلڈ کپ 2003ء کے سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے پروٹیز کو ہرایا۔ میچ ٹائی ہوا تو بارش نے بھی کام دکھایا۔ عالمی کپ 2007ء کے سیمی فائنل میں گریم سمتھ الیون کو آسٹریلیا نے دھول چٹائی۔ اس کے بعد 2015ء کے عالمی مقابلوں میں پروٹیز کا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوا تو چوکرز یہاں بھی کیوی کے ہاتھوں چکرا گئے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here