Sports – پاک بھارت فائنل کی نوید سنانے والے رمیز راجہ کی ایک اور

0
168
Pak vs Ind
Sports - Ramiz Raja Interesting prediction about Pak Ind Final
Sports – Ramiz Raja Interesting prediction about Pak Ind Final

رمیز راجہ نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ پاک بھارت ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلیں گی۔ اب انہوں نے فائنل جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کا شمار دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز اور تجزیہ کاروں میں ہوتا ہے۔ رمیز راجہ نے 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے31.83 کی اوسط سے 2833 رنز بنائے، جبکہ انہوں نے 198 ون ڈے میچ کھیل کر 5841 بھی بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کے سابق کھلاڑی ویسے تو کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پیشگوئی نہیں کرتے، تاہم جب کرتے ہیں تو پوری دنیا کی نظریں ان پر جم جاتی ہیں، کیونکہ اکثر ایسا ہوا جب بھی انہوں نے کسی ٹیم کی شکست یا جیتنے کی بات کی تو ان میں بیشتر درست ثابت ہوئیں۔

رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گی۔ ہوا یوں کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ایک پروگرام ہوا جس میں رکی پونٹنگ، این بشپ، ناصر حسین، سنجے منجریکر، برینڈن مکلم، گریم سمتھ اور شین وارن جیسے کرکٹ کے معتبر نام شامل تھے۔ اس پروگرام میں ان تجزیہ نگاروں سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں واحد رمیز راجہ ہی تھے جنہوں نے پاکستان اور اںڈین ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی، تاہم دیگر تجزیہ نگار ان سے متفق نہیں تھے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنے ابتدائی میچ میں ہی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔ اب رمیز راجہ نے دوبارہ پیشگوئی کر دی ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی چیمپئن بننے جا رہی ہے۔ یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟ کرکٹ شائقین کو اس کیلئے 18 جون تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here