Sports – پاک بھارت فائنل معرکہ : سیٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قراردے

0
139
Pak vs Ind

دنیا کی ہر ویب سائیٹ نے بھارت کو فیورٹ کہا ہے ، پاکستان کی جیت پر 10 ہزار روپے لگانے والے کو 8 ہزار روپے اضافی ملیں گے۔

لاہورآئی سی چیمپئن ٹرافی کا بڑا معرکہ ، پاکستان بامقابلہ بھارت ، کون جیتے کون ہارے گا ، میچ سے پہلے سٹے باز میدان میں آگئے ، دنیا بھر کی سینکڑوں ویب سائٹز پر کل کے میچ پر کڑوڑوں ڈالر لگ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جسکی وجہ بھارتی بلے بازوں کی ٹورنامنٹ مین شاندار پر فارمنس بتائی جارہی ہے۔

بھارت پر 10 ہزار روپے لگانے والے کو 4 سے 5 ہزار روپے اضافی دئے جائیں گے ، جبکہ پاکستان پر 10 ہزار روپے لاگانے والے کو 8 ہزار 7 سو روپے کمانے کا موقع مل جائے گا۔

پاکستان ٹیم کے اوپنرز اظہر علی ، فخر زمان اور بابر اعظم کی بیٹنگ پر سٹے بازی عروج پر پہنچ گئی اور انہیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، اسکے علاوہ حسن علی ، جنید خان ، محممدعامر کو پاکستانی سائیڈ سے بولنگ کیلئے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here