Sports – بھارت کیخلاف بڑا مقابلہ، اے بی ڈویلیرز کی شرکت مشکوک

0
199
AB De villiers

جنوبی افریقا کے لیجنڈ بلے باز انجری کا شکار، بورڈ کا بھارت کیخلاف میچ سے قبل ڈی ویلیرز کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، صحت مند ثابت نہ ہوئے تو اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو جائے گی۔

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک نجی کرکٹ نیوز ویب سائٹ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان اے بی ڈویلیرز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث بھارت کیخلاف اہم مقابلے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے صورتحال کے پیش نظر اے بی ڈی ویلیرز کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ہی بھارت کیخلاف میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ہو سکے گا۔

Image result for AB De villiers

جنوبی افریقا کے کوچ رسل ڈومنگو پرامید ہیں کہ ڈی ویلیرز بھارت کیخلاف بڑے میچ میں ضرور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اتوار کو بھارت کیخلاف بڑے معرکے میں اے بی ڈی ویلیرز ضرور بڑی پرفارمنس دیں گے، کیونکہ ٹیم کو جب بھی ان کی ضرورت پیش آتی ہے، وہ ضرور اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اے بی ڈی ویلیرز چیمپئنز ٹرافی میں ابھی تک کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان کیخلاف میچ میں وہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

Image result for AB De villiers

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانا والا میچ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا کھیل تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس اہم میچ کے نتائج سے ہی فیصلہ ہو گا کہ کون سی ٹیم آگے بڑھتی ہے اور کون سی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹواتی ہے۔ یہ اہم میچ اوول کرٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں اب تک بڑا سکور بنا ہے۔ اسی گراؤنڈ میں سری لنکن ٹیم نے 322 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کر کے انڈین ٹیم کو شکست دی تھی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here