Pakistan News – پشاور :ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی کوشش ، پولیس نے 7 کو گرفتار کر لیا

0
166
Young Doctor Strike
Pakistan News - Young Doctor Strike in Peshawar
Pakistan News – Young Doctor Strike in Peshawar

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کرنیکی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہوگئی ،

پشاور (دنیا نیوز ) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی بند کرانےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں سات ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایم ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی ، اور الائونسز نہ دیئے جانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ، ہڑتالی ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کی تالہ بندی کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روک دیا ،

اس کے بعد پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔ نوبت لاٹھی چارج تک پہنچ گئی ، پولیس نے ہسپتال میں مظاہروں پر پابندی کی خلاف ورزی پر سات ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا ۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترامیم کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی ہٹایا جائے ۔ گرفتاریوں کے باوجود ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج جاری رکھا ۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کردی گئی ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here