Pakistan News – وہاڑی :ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، تین افراد جاں بحق

0
140
Truck Vehari
Pakistan News - Vehari - Truck Hits Motor Bike Killed 3 People
Pakistan News – Vehari – Truck Hits Motor Bike Killed 3 People

مرنے والے افراد حاصلپور جا رہے تھے ، ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ، گرفتاری کیلئے کوششیں جاری

وہاڑی (دنیا نیوز ) وہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن کے قریب مین حاصلپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جمالپور کے رہائشی دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اور موٹر سائیکل دونوں ہی وہاڑی سے حاصلپور کی طرف جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثاء کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک شخص کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here