Pakistan News – Unknown People Killed Father, Mother and Daugther

0
179
DIG Son Murder

افضل گھر میں بیوی اور بیٹی کے ساتھ سو رہا تھا ، نامعلوم افراد تیز دھار آلے سے تینوں کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے

منڈی بہائو الدین (دنیا نیوز ) منڈی بہائو الدین کے نواحی گاوں مرالہ میں نامعلوم افراد نے سوتے میں 16 سالی لڑکی اور اس کے ماں باپ کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا ۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے پولیس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیں ۔

منڈی بہائو الدین کے نواحی گائوں میں افضل اپنی بیوی شکیلہ بی بی اور بیٹی نائلہ کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سوتے میں تیز دھار آلہ سے تینوں افراد کو قتل کر دیا اور نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو پسپتال میں منتقل کردی ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرر ہے ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here