Pakistan News – Uch Sharif: 6 killed as bus falls from overhead bridge

0
159
Uch Sharif Accident
Pakistan News - Uch Sharif: 6 killed as bus falls from overhead bridge
Pakistan News – Uch Sharif: 6 killed as bus falls from overhead bridge

اوچ شریف میں نیشنل ہائی وے پر چنی گوٹھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس اوور ہیڈ برج سے نیچے جاگری۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔

اوچ شریف: (دنیا نیوز) نیشنل ہائی پر لاہور سے کراچی جانے والی بس چنی گوٹھ اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر اوور ہیڈ برج سے نیچے جا گری۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گیس کٹر سے بس کی باڈی کاٹ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکالا۔ زخمیوں کو احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ اور دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here