Pakistan News – Two Killed in Peshawar in Terrorist Attack

0
151
PAKISTAN-UNREST-NORTHWEST-MILITARY
Pakistani security personnel gather as an ambulance transports injured soldiers outside a Pakistan Air Force base after an attack by militants in Peshawar on September 18, 2015. Militants attacked a Pakistani air force base near the northwestern city of Peshawar, the military said, adding that at least six attackers had been killed and 10 soldiers injured. AFP PHOTO / A MAJEED

ایف سی کی گاڑی باغ ناران سے گزر رہی تھی ، خود کش حملہ آور نے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، 4 شہری زخمی بھی ہوئے

پشاور (دنیا نیوز ) پشاور میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ، حیات آباد کے علاقے میں فرنٹیر کور کے گاڑی پر خود کش حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ۔ ایس پی کینٹ عمران ملک کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔

Pakistan News - Two Killed in Peshawar in Terrorist Attack
Pakistan News – Two Killed in Peshawar in Terrorist Attack

پشاور میں پھر دہشت گردوں کا بزدلانہ وار ، فرنٹیئر کور کی گاڑی کو نشانہ بنا دیا ۔ حیات آباد کے علاقے باغ ناران سے فرنٹیر کور کی گاڑی گذر رہی تھی کہ خود کش حملہ آور نے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی ۔

Pakistan News - Two Killed in Peshawar in Terrorist Attack
Pakistan News – Two Killed in Peshawar in Terrorist Attack

دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار اور 4 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا دہشت گرد قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here