Pakistan News – Two JIT officials to leave for Doha for Qatari letter probe

0
143
Hamd Bin Jasam

قطری شہزادے سے پوچھ گچھ، جے آئی ٹی کے 2 ارکان کے دوحہ جانے کا امکان، تحقیقاتی ٹیم کا سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ، اجازت ملنے کا انتظار۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف جے آئی ٹی کے دو ارکان کا قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کیلئے دوحہ جانے کا امکان ہے۔ جے آئی ٹی نے ارکان کے قطر جانے کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کے بیرون ملک جانے کیلئے سپریم کورٹ کے پانامہ عملدرآمد بینچ کی اجازت لازمی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بینچ کی اجازت ملتے ہی 2 ارکان دوحہ روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ شہزادہ حماد بن جاسم الثانی نے جے آئی ٹی کو خط میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے قطر آنے کا کہا تھا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here