Pakistan News – Speedy Car Hits Motorbike Killed 2 Brothers

0
155
Motorcycle
Pakistan News - Speedy Car Hits Motorbike Killed 2 Brothers
Pakistan News – Speedy Car Hits Motorbike Killed 2 Brothers

حادثہ فردوس مارکیٹ کے قریب پیش آیا ، ریسکیو نے دونوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، کار ڈرائیور فرار ہوگیا

لاہور (دنیا نیوز ) لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ لاہور کے علاقے گلبرگ فردوس مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ، حادثہ قرشی روڈ پر پیش آیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی تھے ، ریسکیو نے زخمیوں کو جنرل اور سروسز ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ جاں بحق دونوں نوجوان بھائیوں کی ارحم اور مون کے نام سے شناخت ہوئی ۔ ارحم کی عمر 17 سال اور مون کی عمر 21 سال ہے ۔ لواحقین کے مطابق دونوں بھائی گلبرگ دفتر سے گھر والٹن واپس جا رہے تھے ، ورثا نے مقدمے کے اندارج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here