Pakistan News – شہباز شریف نااہلی کیس ، پی ٹی آئی وکیل کے دلائل مکمل

0
126
Punjab CM forms committee to investigate Nankana Sahib child torture incident
Pakistan News -  Shahbaz Sharif Disqualification Case in Lahore High Court
Pakistan News – Shahbaz Sharif Disqualification Case in Lahore High Court

وزیر اعلیٰ آئین کے آرٹیکل 62-63 پر پورے نہیں اترتے ، نااہل قرار دیا جائے :عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی گفتگو

لاہور (دنیا نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

کیس میں دلائل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے آئین کی خلاف ورزی کی ، وہ آئین کی شق 62،63 پر پورا نہیں اترتے ۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں 6 ارب روپے کی منی ٹریل کا ذکر تک نہں کیا ،

شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ خدمات انجام دیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے کاروبار سے بھی منسلک رہے ، اس کے علاوہ انہوں نے نواز شریف کو6 ارب روپے کے تحفے دیئے ، اور خاندانی شوگر ملز کیلئے اثر و رسوخ استعمال کیا ، جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ، شہباز شریف نے 34 ملین ڈالر کے اثاثے ظاہر نہیں کئے جس کی وجہ سے وہ عہدے پر رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں ، اس لئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے