Pakistan News – جے آئی ٹی کو 10جولائی کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

0
135
SC expected to announce judgment on Panama case on Monday

جے آئی ٹی سربراہ ایف بی آر سے درکار ریکارڈ کی فہرست پیش کریں ،عدالت کے سماعت کے دوران ریمارکس

اسلام آباد (دنیا نیوز ) سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی کی تیار کردہ رپورٹ کمیٹی کے سربراہ واجد ضیا کی موجودگی میں پیش کی گئی ۔

رپورٹ کو واجد ضیا کی موجودگی میں ہی کھولا گیا اور تمام ججز نے رپورٹ کے تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ کیس میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے تحقیقات سے متعلق ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ۔

عدالت نے تمام کارروائی سننے کے بعد حکم دیا کہ کیس کی حتمی اور مکمل رپورٹ 10 جولائی کو پیش کی جائے اور جے آئی ٹی کے سربراہ ایف بی آر سے درکار ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کریں ، اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ، ایسے ہی بلاوجہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے سے کام نہیں چلے گا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here