Pakistan News – Road Accident in Layyah between Bus and Tractor Trolley

0
188
bus accident
Pakistan News - Road Accident in Layyah between Bus and Tractor Trolley
Pakistan News – Road Accident in Layyah between Bus and Tractor Trolley

واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد بس بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی، تشویشناک حالت کے پیش نظر 4 زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

لیہ: (دنیا نیوز) لیہ میں کروڑ لعل عیسن کے نزدیک مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت کے پیش نظر 4 زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس لیہ کروڑ روڈ پر جنگلات پلی کے نزدیک علی الصبح حادثہ کا شکار ہو گئی، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد بس بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی حادثہ میں 11 مسافر جاں بحق ہوئے جن میں 3 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں، تلہ گنگ کے رہائشی ماں بیٹی اور قائد آباد کے رہائشی باپ بیٹا بھی حادثہ میں جاں بحق ہوئے، تین نعشوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

حادثے میں 23 افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہسپتال کروڑ لعل عیسن اور ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی اکثریت بس کی چھت پر سوار تھی جسکی وجہ سے اموات زیادہ ہوئیں، زخمیوں میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین شامل ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here