Pakistan News – کوئٹہ : آئی جی آفس کے سامنے دھماکا ، 11افراد جاں بحق ، 13 سے زائد زخمی

0
192
Pakistan News - Quetta 11 killed 20 injured in powerful explosion outside IG office

دھماکہ جائے حادثہ پر کھڑی ایک گاڑی میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے زوردار دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 13 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ جائے وقوعہ پر کھڑی ایک گاڑی میں ہوا ۔

دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اسے آپریٹ کیا گیا ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے  ۔

Pakistan News - Quetta: 11 killed, 20 injured in powerful explosion outside IG office
Pakistan News – Quetta: 11 killed, 20 injured in powerful explosion outside IG office

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ضروری شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے مرنے والوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔

دوسری جانب ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن کا شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ اس وقت لگانا ممکن نہیں ، یہ خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا اس کا اندازہ بھی مکمل تحقیقات کے بعد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردوں کی کارروائی کے حوالے سے پہلے سے خدشات تھے جس کی وجہ سے سکیورٹی کو الرٹ کر دیا تھا اسی لئے دہشتگرد زیادہ بڑی کارروائی نہیں کر سکے ۔

Pakistan News - Quetta: 11 killed, 20 injured in powerful explosion outside IG office
Pakistan News – Quetta: 11 killed, 20 injured in powerful explosion outside IG office

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والی سڑک انتہائی پرہجوم ہے جہاں شام کے اوقات تک انتہائی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے ، ممکنہ طور پر دہشتگرد کسی پرہجوم جگہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، بلوچستان کے وزیر اعلی ثنا اللہ زہری ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف و دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here