Pakistan News – پنجاب حکومت کی سادگی ، مہمانوں کی خاطر مدارت ، تحائف پر مختص بجٹ سے 22 کروڑ زائد خرچ

0
164
Punjab-Govt

تینتیس کے بجائے 55 کروڑ اڑائے گئے ، وزیر اعلیٰ ہاؤس نے 4 گنا زیادہ 8 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے ، ہوم ڈیپارٹمنٹ ، ایس اینڈ جی اے ڈی ، کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے

لاہور  پنجاب حکومت کے سادگی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، سرکاری محکموں میں مہمانوں کی خاطر مدارت اور تحائف پر مختص بجٹ سے 22 کروڑ زائد خرچ ہونے کا انکشاف ہو گیا ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق 55 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اس مد میں خرچ کردی گئی جو منظورہ شدہ رقم سے 22 کروڑ 44 لاکھ 70 ہزار روپے اضافی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس نے 4 گنا زیادہ رقم خرچ کی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے سرکاری اداروں میں افسروں و ملازمین اور ان کے مہمانوں کی دل جوئی کیلئے entertainment & gifts یعنی تفریح و تحائف کی مد میں 55 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار روپے کی کثیر رقم خرچ کر دی گئی

Pakistan News - Punjab Assembly
Pakistan News – Punjab Assembly

۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق اس مد میں حکومت کی جانب سے 33 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی تھی ، لیکن تمام بڑے محکمے اس رقم سے بڑھ کر خرچ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کیلئے 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کی رقم تفریح و تحائف کیلئے مختص کی گئی لیکن 8 کروڑ 62 لاکھ روپے اس مد میں اڑا دئیے گئے جبکہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف پروٹوکول نے 3 کروڑ 10 لاکھ روپے ، ایڈمنسٹریشن آف جسٹس نے 2 کروڑ 25 لاکھ 23 ہزار روپے ، اسی طرح افسرشاہی نے 1 کروڑ 22 لاکھ روپے کی رقم تفریح و تحائف کے نام پر خرچ کردی ۔

Pakistan News - Punjab Assembly
Pakistan News – Punjab Assembly

ہوم ڈیپارٹمنٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا ، منظوری 8 لاکھ روپے رقم خرچ کرنے کی تھی لیکن خرچ 38 لاکھ 33 ہزار روپے کئے گئے ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی بھی بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتے ہوئے پچاس لاکھ روپے منظورہ شدہ بجٹ سے زائد یعنی 1 کروڑ 90 لاکھ روپے تحفہ تحائف اور تفریح کے نام پر خرچ کرنے میں کامیاب ہوا ۔ محکمہ صحت کیلئے تفریح و تحائف کا بجٹ 2 لاکھ روپے مختص کیا گیا لیکن خرچ 2 کروڑ 8 لاکھ روپے کئے گئے ۔

پنجاب اسمبلی کے افسروں و سٹاف نے 40 لاکھ روپے کی رقم ، وزرا نے بھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 10لاکھ روپے منظور شدہ رقم سے زائد یعنی 30لاکھ روپے خرچ کر دئیے ۔ ادھر بابو بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی 90 لاکھ روپے خرچ کردئیے ۔ کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر آفسز کیلئے بجٹ دستاویزات کے مطابق کوئی رقم تفریح و تحائف کیلئے مختص نہیں کی گئی تھی لیکن ڈپٹی کمشنر دفاتر نے 60 لاکھ 48 ہزار روپے ، اسسٹنٹ کمشنرز 18 لاکھ 48 ہزار روپے اور کمشنر آفسز نے 10 لاکھ 87 ہزار روپے خرچ کئے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here