Pakistan News – PM Nawaz Sharif Disqualification Will Create Problem in the Country

0
136
PM Nawaz Sharif
Pakistan News - PM Nawaz Sharif Disqualification Will Create Problem in the Country
Pakistan News – PM Nawaz Sharif Disqualification Will Create Problem in the Country

یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک میں معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، سکیورٹی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے

اسلام آباد (دنیا نیوز ) خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ اگر جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی کے سمن کے بعد خبر ایجنسی رائٹرز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔

رائٹرز کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں ۔ رائٹرز کا کہنا ہے یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے ۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز حکومت اور نئی امریکی انتظامیہ کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ایچ آر McMaster نے نواز شریف کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنےمیں مصروف عمل ہے ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here