Pakistan News – جے آئی ٹی کا فائنل رائونڈ شروع ہوگیا

0
143
Ishaq Dar

آج حسن نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش ہوں گے ، کل حسین نواز اور پرسوں مریم نواز کی پیشی ہوگی

اسلام آباد پاناما جے آئی ٹی کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ، جے آئی ٹی کے سامنے آج وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش ہوں گے اور سوالوں کے جواب دیں گے ، منگل کو حسین نواز اور بدھ کو مریم نواز کی پیشی ہوگی ۔

جے آئی ٹی کا ہنگامہ خیز فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہوگیا ، آج بھی بڑی بڑی پیشیاں ہوں گی ۔ دن گیارہ بجے حسن نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد ہوگی ، ایک بار پھر وہ جے آئی ٹی کے سوالوں کے جوابات دیں گے ، دوپہر 3 بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے ، انہیں ضروری دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے دوسرے صاحبزادے حسین نواز کو منگل جبکہ صاحبزادی مریم نواز کو بدھ کے روز طلب کر رکھا ہے ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوکر سوالات کے جواب دیئے ۔ اب تک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سپریم کورٹ میں اپنی تین کارکردگی رپورٹس جمع کرا چکی ہے ۔ 10 جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ کو پیش کرے گی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here