Pakistan News – Pakistanis on Social Media after Final Match

0
157
CT 2017

رشی کپور ایڈریس بھیجو،آنسو پونچھنے کے لئے ٹشوز کا ڈبہ بھیجنا ہے، “ہم پہ یہ کس نے ہرا رنگ ڈالا، مار ڈلا “پی سے پاپا، پی سے پاکستان، اب ٹوائلٹ میں ڈوب مرو: بھارتی اداکار کے خلاف پاکستانیوں نے بھڑاس نکالی

لاہور:”بھارتیوں کو فادرز ڈے پر باپ کا پتہ چل گیا”۔ پاکستانی جیت کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے بھارتیوں کی درگت بنا دی، جہاں بھارتی اداکار رشی کپور کی جانب سے بولے جانیوالے متبکرانہ الفاظ ان کے لئے ہزیمت کا باعث بن گئے۔15 جون کو رشی کپورنے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھیج دیں کیونکہ 18 جون کو فادرز ڈے کے موقع پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ۔

Pak on Social Media

 

 

 

 

 

اس کے علاوہ 15جون کو ہی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بھارت ناقابل تسخیر ہے، جس پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پاکستان کے ہرشعبے بالخصوص شوبز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والوں نے شدید ردعمل دیا اور جب پاکستان کی جیت کنفرم ہوگئی تو ٹویٹ کو بنیاد بنا کر رشکی کپور کا مذاق اڑیا گیا جس پر رشی کپور نے ٹویٹ کیا کہ ہاں آپ نے ہمیں ہرا دیا، آپ نے اچھا کھیلا اور ہر شعبے میں ہمیں مات دی، آپ کو مبارک ہو، میں ہار تسلیم کرتا ہوں۔

Pak on Social Media

گزشتہ روز ایک صارف نے لکھا رشی کپور، ایڈریس بھیجو، آنسو پونچھنے کے لئے ٹشوز کا ڈبہ بھیجنا ہے، دوسرے نے بھارتی گانا “ہم پہ یہ کس نے ہرارنگ ڈالا، مارڈالا” بجا ڈالا جبکہ ایک صارف نے تو حد ہی کر دی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام ٹویٹ میں لکھا کہ مدد بھیجو تمہارے 11 بندے یہاں مار کھا رہے ہیں۔

 

Pak on Social Media

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here