Pakistan News – موجودہ صدی کے وسط تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ

0
142
Mangla Dam

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی کے وسط تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جانے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے ساتھ پانی کا مسئلہ مودی دور میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی سمجھتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں پر ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کا پانی رک رہا ہے یہ اقدام 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناقص پالیسیاں اور حکومت کی غفلت بھی آبی مسائل کی جڑ ہیں۔ جہاں پاکستان میں دریاؤں کے پانی کا رخ شہروں کی طرف کیا جا رہا ہے وہاں دوسری جانب فصلوں کی آبیاری میں بہت سا پانی ضائع بھی کر دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کہتے ہیں کہ بارش کا پانی محفوظ ہونے کے بجائے ریلے کی شکل میں فصلوں کو تباہ کرتا ہوا سمندر میں چلا جاتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here