Pakistan News – کل بھوشن کی سزا پر عملدرآمد حکومت کیلئے بڑا امتحان

0
190
Kulbhushan

Pakistan News - ICJ

بھارتی جاسوس کی جانب سے رحم کی اپیل کے بعد بھارت نے بھی عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے

لاہور ( تجزیہ:سلمان غنی ) کل بھوشن نیٹ ورک پر بھارتی چیخ و پکار نے ظاہر کیا کہ اسی طوطے میں ان کی جان ہے اور اب اس کی سزا پر عملدرآمد ہماری حکومت کا امتحان ہے ۔ ایک جانب کل بھوشن یادیو نے اپنے جرائم پر معافی مانگتے ہوئے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی تو دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں بھارت اپنے جاسوس کا کیس لڑ رہا ہے ۔ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان ، کراچی سمیت متعدد علاقوں میں موجودگی دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے اور اس کیلئے ہونے والے اقدامات اور تخریب کاری کے منصوبے ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت کے پاکستان کے حوالے سے کیا عزائم تھے اور ہیں؟

،پاکستان کے حساس ادارے طویل عرصہ سے حکومتوں کو یہ رپورٹس دے رہے تھے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی   را   پاکستان کے حساس مقامات خصوصاً بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کو پروان چڑھانے کیلئے سرگرم ہے جس کیلئے اربوں روپے کے فنڈز اور جدید ہتھیار تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ کل بھوشن کی گرفتاری اور اس سے ہونیوالی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کل بھوشن ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک منظم نیٹ ورک کا نام ہے جبکہ اس کے پکڑے جانے کے بعد بلوچستان سمیت کراچی اور دیگر مقامات پر دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی

 البتہ ہم ابھی تک دنیا کو یہ باور کرانے میں ناکام رہے ہیں کہ دہشتگردی کی کتنی وارداتوں میں کل بھوشن نیٹ ورک کارفرما تھا ۔ بھارتی جاسوس افسرکی طرف سے سنگین جرائم کے اعترافات کے بعد اپیلوں کا سلسلہ ہماری حکومت کیلئے بڑا امتحان ہے ، یقیناً اس حوالہ سے حکومت پر بھارت کے عالمی سرپرستوں کی جانب سے دباؤ بھی آئیگا ۔ حکومت یہ دباؤ برداشت کرتے ہوئے سزا پر عمل درآمد کرتی ہے یا کسی مصلحت کا شکار بن کر اس کی جان بخشی پر مجبور ہوتی ہے ، یہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کیلئے بڑا امتحان ہوگا ، اگر حکومت قومی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک بڑے دہشتگرد کو اس کے انجام تک پہنچاتی ہے تو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی اندرونی و بیرونی طاقتوں کیلئے بڑا پیغام ہوگا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here