Pakistan News – پاناما کیس:کیپٹن (ر) صفدر کی تاریخ پیشی میں تبدیلی سے متعلق درخواست مسترد

0
163
Capt Safdar
Pakistan News - JIT rejects Captain (r) Safdar's application to change hearing date
Pakistan News – JIT rejects Captain (r) Safdar’s application to change hearing date

جے آئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 24 جون کو طلب کیا تھا، کیپٹن صفدر سمن کے مطابق 24 جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہونگے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز)پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے دائر پیشی کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے داماد کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گزشتہ ہفتے جے آئی ٹی سے ان کی طلبی کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ رواں ہفتے انہیں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا ہے، اس لیے طلبی کی تاریخ تبدیل کی جائے، جے آئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی استدعا مسترد کردی ہے۔

جے آئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 24 جون کو طلب کیا تھا، کیپٹن صفدر سمن کے مطابق 24 جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہونگے، جے آئی ٹی کل اپنی تیسری کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here