Pakistan News – JIT Present Report in Supreme Court

0
138
panama_sharif
Pakistan News - JIT Present Report in Supreme Court
Pakistan News – JIT Present Report in Supreme Court

ٹیم کے ارکان واجد ضیا کی سربراہی میں سپریم کورٹ پہنچے ، ریکارڈ کا باکس سپریم کورٹ سٹاف کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد (دنیا نیوز ) جے آئی ٹی کے ارکان نے پاناما کیس کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے ۔ جے آئی ٹی کے ارکان واجد ضیا کی سربراہی میں سپریم کورٹ پہنچے اور دو ماہ تک کیس کی تحقیقات کے نتیجے میں تیار کیا گیا ریکارڈ سپریم کورٹ سٹاف کے حوالے کر دیا ۔ پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے واجد ضیا کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کی گئی تھی جس نے دن رات کی محنت اور تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد رپورٹ تیار کی ۔ آج یہ رپورٹ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے ۔ رپورٹ پیش ہونے کے بعد جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کا آغاز کردیا ہے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے اکائونٹ پر تحریر کیا ہے کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے آج سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960 سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں

۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here