Pakistan News – JIT Members & Their Family Members Receiving Threats

0
171
panama_sharif
پاناما لیکس :جے آئی ٹی ممبران اور اہلخانہ کو دھمکیاں
پاناما لیکس :جے آئی ٹی ممبران اور اہلخانہ کو دھمکیاں

جے آئی ٹٰی ممبر عرفان نعیم کی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کیلئے ان کے خلاف نیب نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا :ذرائع

اسلام آباد (دنیا نیوز ) پاناما لیکس کی تحقیقات میں جے آئی ٹی کو کیا مشکلات درپیش ہیں ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خفیہ خط و کتابت میڈیا کو جاری کی جاتی ہیں ، ممبران اور اہل خانہ کو آئی بی کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے ، چودھری شوگر مل کی تحقیقات کا ریکارڈ ٹمپر کیا گیا جبکہ گواہان کو بیانات سکھائے جارہے ہیں ۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ ایس ای سی پی سے چوہدری شوگر مل اور شریف فیملی کیخلاف ہونے والی تمام انکوائریوں کا ریکارڈ طلب کیا تو جواب ملا شریف فیملی کیخلاف کوئی انکوائری ہوئی ہی نہیں ۔ چیئرمین کے حکم پر ایگزیکٹو ڈٓائریکٹر علی عظیم نے چودھری شوگر مل کی تحقیقات کا ریکارڈ گزشتہ تاریخوں سے تبدیل کردیا ۔ جے آئی ٹی ممبرعرفان نعیم منگی کو نیب نے شوکاز نوٹس تحقیقات سے توجہ ہٹانے کے لیے جاری کیا ۔

ایف بی آر نے پانچ سال سے زائد پرانا ریکارڈ دینے سے انکار کیا ۔ درخواست کے مطابق آئی بی نے جے آئی ٹی رکن بلال رسول اور ان کے اہلخانہ کے نہ صرف فیس بک اکائونٹ ہیک کئے بلکہ آئی بی اہلکار ان کے گھر کے قریب چکر لگاتے رہے اور ملازم کو دھمکایا ۔ فریقین کی جانب سے گواہان کو بیانات سکھائے جارہے ہیں ۔ طارق شفیع کو طلب کیا تو اتفاق گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے انہیں پیشی سے قبل وزیراعظم ہائوس جانے اور ان کی ہدایت کے مطابق بیان دینے کا کو کہا ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here