Pakistan News – کیا وزیر اعظ٘م کو نااہل قرار دیا جائے گا یا نہیں ، ہر ذہن میں ہزاروں سوالات گردش کر رہے

0
151
panama_sharif

کیا وزیر اعظ٘م کو نااہل قرار دیا جائے گا یا نہیں ، ہر ذہن میں ہزاروں سوالات گردش کر رہے ہیں

اسلام آباد (دنیا نیوز ) پاناما جے آئی ٹی کی ڈیڈ لائن 7 جولائی کو ختم ہو جائے گی ، حتمی رپورٹ کے بعد کا منظر کیسا ہوگا ؟ فوری فیصلہ دیا جائے گا یا فریقین کو عدالت میں قانونی داؤ پیچ کا آخری موقع ملے گا ؟ عدالتی کارروائی کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟ ہر ذہن میں ڈنگ مارتے سوالات پر قانونی ماہرین کی آرا بھی آ رہی ہیں ،

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آنے پر کیا ہوگا ؟ کیا وزیر اعظم کو فوری بری یا نا اہل کر دیا جائے گا ؟ کیا فریقین کو رپورٹ پر مؤقف پیش کرنے کا موقع ملے گا ؟ کیا سپریم کورٹ کیلئے جے آئی ٹی رپورٹ ماننا ضروری ہوگا ؟ ہر ذہن میں سنسنی خیزسوالات گردش کر رہے ہیں ۔ قانونی ماہرین کی اکثریت کی رائے ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر سپریم کورٹ میں باقاعدہ سماعت ہوگی ۔

شریف فیملی ، عمران خان اور دیگر درخواست گزاروں کے وکلا کو رپورٹ پر دلائل کا موقع دیا جائے گا ۔ بعض ماہرین کے خیال میں مشترکہ ٹیم کی رپورٹ پر حتمی فیصلے کیلئے نئے بنچ کی تشکیل بھی خارج از امکان نہیں ۔ ماہرین کے مطابق جے آئی ٹی حقائق جاننے کیلئے بنائی گئی ، حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ۔ وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں فوجداری کارروائی بھی ہو سکتی ہے ۔

قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آسمانی صحیفہ نہیں ہو گی جسے من و عن تسلیم کرلیا جائے ۔ رپورٹ اطمینان بخش ہوئی تو وزیراعظم نااہل ہو سکتے ہیں لیکن اگر رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو مسترد بھی ہو سکتی ہے ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here