Pakistan News – I am not going to resign in any case

0
133
Former Pakistan prime minister Nawaz Sharif with brother Shahbaz Sharif addresses a news conference in Lahore December 31, 2007. Sharif said it was dropping a plan to boycott the vote and would take part after the slain opposition leader Benazir Bhutto's Pakistan People Party (PPP) decided to participate. REUTERS/Zulfikar Balti (PAKISTAN)
Pakistn N'No single sentence which points out corruption committed by Nawaz Sharif'ews
Pakistn N’No single sentence which points out corruption committed by Nawaz Sharif’ews

کسی معاملے میں خورد برد کی نہ کبھی کسی این آر او پر دستخط کئے :میاں نواز شریف کا ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد  وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے جے آئی ٹی نے تمام باتوں کا ذکر کیا لیکن ایسا ایک لفظ بھی نہیں کہ انہوں نے کبھی کوئی کرپشن کی ، ماضی میں بڑی کوشش ہوئی کہ پرویز مشرف سے مل لوں لیکن این آر او سے صاف انکار کیا ، ایجنڈے میں اس طرح کا کام نہیں نہ کبھی کروں گا ۔

Pakistan News - I am not going to resign in any case
Pakistan News – I am not going to resign in any case

وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ، لیگی پارلیمانی رہنماؤں سے پر عزم خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا مستعفی نہیں ہوں گا ، این آر او کیا نہ کروں گا ، ماضی میں حکومتیں ہمیشہ کرپشن اور سیکیورٹی رسک پر نکالی گئیں ، جے آئی ٹی رپورٹ میں ایک لفظ بھی نہیں کہ میں نے کبھی کوئی کرپشن کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی کوشش کی گئی کہ میں مشرف سے مل لوں لیکن این آر او سے صاف انکار کیا تاہم بینظیر بھٹو نے چند ہفتوں بعد جب این آراو پر دستخط کیے تو بہت دکھ ہوا ۔

Pakistan News - PM Nawaz Sharif
Pakistan News – PM Nawaz Sharif

اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی ملک اور ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے ، دھرنے کا کوئی جواز تھا؟ بلا جواز مہم شروع کی گئی ، بڑے واقعات ہوئے جو میں بتا نہیں سکتا ، دوسرے دھرنے میں کیا ہوا یہ تیسرے دھرنے کی تیاری ہے ۔ انہوں نے کہا بعض دفعہ دل کرتا ہے کہ سب کچھ کہہ دوں لیکن وقت ضرور آئے گا ۔ استعفیٰ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، ایک پائی کرپشن کا الزام بھی ہو تو بتاؤ ، قوم بھی دیکھ رہی ہے بچے بچے کو پتہ چل رہا ہے ، میرا ضمیر صاف ہے ، اللہ کا بڑا احسان ہے ، جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کی جنگ لڑی ، بڑی بڑی باتیں کرنے والے اس وقت چھپ گئے تھے ۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کیلئے آخری دم تک لڑوں گا ۔ کرپشن ختم کرنے کے دعوے کیے گئے مگر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ، ہمیں ملک کو روشن کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ مل کر آپریشن کا فیصلہ کیا اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here