Pakistan News – حسین نواز چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

0
155
panama_sharif

ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر جمع ، خواتین کارکنوں کی مریم نواز کے حق میں نعرے بازی

اسلام آباد  حسین نواز کی پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں خواتین سمیت ن لیگی کارکن جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ گئے اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی ۔ حسین نواز شریف سے تین گھنٹے تک جے آئی ٹی نے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اس موقع پر خواتین میں فروٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

حسین نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں ن لیگ کے کارکن جوڈیشل اکیڈمی کے باہر جمع ہو گئے اور وزیر اعظم کی صاحبزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ خواتین کارکنان نے مریم نواز کو پوری قوم کی آواز قرار دیا اور شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر خواتین کارکنان کی فروٹ سے تواضع بھی کی گئی ۔ ٹوکریوں میں لایا گیا فروٹ خواتین میں تقسیم کیا گیا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here