Pakistan News – Huge Welcome to Babar Azam, Hassan Ali, Fahim Ashraf & Ahmad Shahzad

0
158
Champions Pakistan

قومی ہیروز حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد لاہور پہنچ گئے۔ وطن پہنچنے پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گھر پہنچنے پر بابر اعظم کو ہار پہنائے گئے۔ شاہینوں کی آمد پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی احمد شہزاد، حسن علی، بابر اعظم اور فہیم اشرف تین آفیشلز سمیت لاہور پہنچے۔

Pakistan News - Ahmad Shahzad Coming Out of Airport
Pakistan News – Ahmad Shahzad Coming Out of Airport

بھارتیوں کا غرور خاک میں ملانے والوں کا لاہور ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ صوبائی وزرا، ضلعی انتظامیہ اور پی سی بی حکام نے شاہینوں کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو مئیر لاہور اور اے ایس ایف کی جانب سے پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کئے گئے۔

Pakistan News - Players Surrounded By Pakistani Fans
Pakistan News – Players Surrounded By Pakistani Fans

پنجاب حکومت کی جانب سے پروٹوکول بینڈ نے سلامی پیش کی۔

Pakistan News - Guard of Honor By Police to Pakistan Team
Pakistan News – Guard of Honor By Police to Pakistan Team

شاہینوں کے استقبال کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ کھلاڑی جونہی ائیر پورٹ لاؤنج سے باہر نکلے تو فضا پاکستان زندہ باد ٹیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Pakistan News - Players Surrounded By Pakistani Fans
Pakistan News – Players Surrounded By Pakistani Fans
Pakistan News - Fans Taking Selfies With Players
Pakistan News – Fans Taking Selfies With Players

احمد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسی طرح قوم کے ہیروز کی قدر کرنی چاہیے۔ حسن علی نے کہا کہ بھارت کو ہرا کر بہت خوشی ہوئی، وطن پہنچنے پر جس طرح لاہوریوں نے استقبال کیا یہ نا بھولنے والے لمحات ہیں۔ اے ایس ایف کے کمانڈوز نے سخت سیکورٹی میں کھلاڑیوں کو ان کی ذاتی گاڑیوں میں گھروں کو روانہ کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here