Pakistan News – Head Money for Escaped Terrorists Said AD Khawaja

0
186
Central Jail Karachi

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

کراچی  آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیموں کے دو قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کرنیوالے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ، معلومات فراہم کرنیوالے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد تحقیقاتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔۔ سینٹرل جیل کا دورہ کیا جائے وقوعہ کی تصاویر بھی حاصل کرلیں ۔

دو روز قبل سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ منظر عام پر آیا تو تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آگئے۔ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران قیدیوں کے فرار ہونے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کی کٹی ہوئی سلاخوں اور جالی کی تصاویر بھی حاصل کرلی گئیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خطرناک قیدی منصوبہ بندی کے تحت فرار ہوئے۔ تحقیاتی اداروں نے سینٹرل جیل اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنا بھی شروع کردی ہے۔جبکہ قیدیوں سے ملاقات کرنے کیلئے آنے والوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئیں ہیں۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here