Pakistan News – چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفر حجازی گرفتار

0
228
Govt removes Zafar Hijazi from SECP Chairman post after arrest
Pakistan News - Govt removes Zafar Hijazi from SECP Chairman post after arrest
Pakistan News – Govt removes Zafar Hijazi from SECP Chairman post after arrest

ایف آئی اے نے چئیرمین ایس ای سی پی کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد ظفر حجازی کو ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد:  چوہدری شو گرملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں اہم پیشرفت، ایف آئی اے نے چئیرمین ظفر حجازی کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ظفر حجازی کو ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ضمانت منسوخ ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر ظفر حجازی کے وکیل نے کہا کہ ایس ای سی پی کے افسران نے بغیر کسی کے دباؤ کے خود ٹمپرنگ کی، ایف آئی اے نے براہ راست ٹمپرنگ کے الزام میں ملوث دو افسروں کو شامل تفتیش نہیں کیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے کہ کوئی بد نیتی شامل نہیں، مجسٹریٹ کے پاس دونوں افسران نے چئیرمین کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ چئیرمین ایس ای سی پی کے خلاف باقاعدہ انکوائری کے بعد شواہد کی بنا ء پر مقدمہ درج کیا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here