Pakistan News – رنگ روڈ منصوبے کی آڑ میں بحریہ ٹائون کے گھر خالی کرانے کا فیصلہ

0
138
Punjab-Govt
Pakistan News - Bahria Town Housing Scheme
Pakistan News – Bahria Town Housing Scheme

تین سو سے زائد گھر خالی کرانے کیلئے شام تک کا نوٹس دے دیا گیا ، بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی

لاہور (دنیا نیوز ) پنجاب حکومت رنگ روڈ منصوبے کی آڑ میں غریبوں سے چھت چھیننے لگی ، لاہور میں کم آمدنی والے افراد کیلئے بنے 300 سے زائد گھر آج شام تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ بھاری مشینری پہنچا دی گئی ۔ پنجاب حکومت رنگ روڈ بنانے کے لئے غریبوں کے آشیانے گرانے لگی ۔

حکومت پنجاب نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے لاہور میں کم آمدنی والے افراد کیلئے بنائے گئے 300 سے زائد گھر آج شام تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ۔ بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی ۔ اس موقع پر ملک ریاض نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ، وہ پاکستان بنا رہے ہیں اور پنجاب حکومت گرا رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے ، حکومت کی طرف سے پہلے کوئی احکامات نہیں تھے ۔ ملک ریاض نے کہا حکومت لوگوں کو قتل کرنا چاہتی ہے تو کر دے ، لوگ گھروں میں موجود رہیں گے ۔ ملک ریاض نے کہا معاملے کو سپریم کورٹ میں بھی لے کر جائیں گے ، یہ زمین حکومت کی ملکیت نہیں ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here