Pakistan News – آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع

0
299
durand-line-map-pak-afghan-mar-2017
Pakistan News - Durand Line fencing begins on COAS orders
Pakistan News – Durand Line fencing begins on COAS orders

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال بھی بہتر کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دیرپا امن کیلئے بہتر بارڈر کوآرڈینشن ضروری ہے، پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی میں باڑ لگائی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پہلے مرحلے میں جہاں باڑ لگائی جا رہی ہے وہاں سب سے زیادہ دراندازی ہوتی ہے، دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت باقی پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی جائے گی۔ پاک فوج اور ایف سی کے پی سرحد پر بارڈر پوسٹس اور قلعے بھی تعمیر کر رہی ہیں۔

Pakistan News - Army Installation at Pak Afghan Border
Pakistan News – Army Installation at Pak Afghan Border

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات کے ذریعے پاک افغان سرحد پر نگرانی کے عمل کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور پاک افغان سرحد پر سرویلنس بہتر کرنے کے لئے مزید پوسٹس تعمیر کی جائیں گی۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here