Pakistan News – عمران کے جواب کی ضرورت نہیں ، اب صرف فیصلہ سنائیں گے :چیف الیکشن کمشنر

0
159
imran khan Islamabad
Pakistan News - Don't need reply from Imran, will announce decision now: CEC
Pakistan News – Don’t need reply from Imran, will announce decision now: CEC

ابھی تک جواب کیوں تیار نہیں ہوا ، سردار رضا ، عمران خان قومی سطح کے لیڈر ہیں ، انہیں جواب کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے :شاہد گوندل

اسلام آباد  الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی چترال میں ہوتے ہیں کبھی نتھیا گلی ، ہمیں ان کے جواب کی ضرورت نہیں ، اب صرف حکم سنائیں گے ۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،مگر اس کا کوئی جواب نہ آیا البتہ کپتان کا نیا وکیل سامنے آگیا ۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چترال میں ہوتے ہیں ، کبھی نتھیا گلی ، ہمیں عمران خان کے جواب کی ضرورت نہیں اب صرف حکم سنائیں گے ۔ وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اب وکیل بابر اعوان نیا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا ئیں گے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے اب تک جواب تیار نہیں کیا؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان چترال میں ہیں ، وہ قومی سطح کے لیڈر ہیں انہیں اپنا موقف پیش کرنے کیلئے ، وقت دیا جائے،۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں تو کیا ہم قومی ادارہ نہیں ، آئندہ سماعت پر فیصلہ سنائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ذاتی حملوں سے عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ دانیال عزیز کہتے ہیں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کی لاشیں بکھیر دیں۔۔الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here