Pakistan News – Donations from Indian Citizen

0
182
SC expected to announce judgment on Panama case on Monday

تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی ممنوع ذرائع سے کوئی فنڈز حاصل نہیں کیے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی بھارتی شہری سے کوئی چندہ لیا اور نہ ہی کسی اور غیر ملکی سے، یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کوئی فنڈ یا چندہ قانون کے خلاف نہیں لیا۔ تمام چندہ سمندر پار پاکستانیوں سے وصول کیا جاتا ہے۔ درخواست گزار نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

تحریک انصاف کے جواب میں جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی یو ایس اے اور ایل ایل سی کمپنی تحریک انصاف کیلئے فنڈ جمع کرتی ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کے بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حنیف عباسی کی درخواست خارج کی جائے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here