Pakistan News – جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکھٹے کئے : ڈی جی آئی بی کا

0
112
GOP
Pakistan News - DG IB confirms gathering of 'low-downs' on JIT members
Pakistan News – DG IB confirms gathering of ‘low-downs’ on JIT members

پاناما کیس بڑا اہم اور ملکی سیاست پر اثرات ہیں ، اس قسم کی معلومات اکھٹا کرنا آئی بی کا معمول کا کام ہے : آفتاب سلطان کا اعترافی جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (دنیا نیوز) ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع جواب میں کہا گیا ہے کہ آئی بی قومی اہمیت کے ہر معاملے کی معلومات اکھٹی کرتی ہے، آئی بی سرکاری اعلی عہدوں پر تعینات سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے ، یہ معلومات حاصل کرنا آئی بی کا معمول کا کام ہے، پاناما کیس بڑا اہم اور ملکی سیاست پر اثرات ہیں ، اس لیے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کیے گئے ، جے آئی ٹی ارکان کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل کا افشا ہونا قابل تشویشناک ہے ، آئی بی نے اس حوالے سے موثرانداز میں تحیقات شروع کردی ہیں ۔

تحریری جواب میں ڈی جی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلا ل رسول اور اہل خانہ کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے کا بھی الزام غلط ہے ، جے آئی ٹی کے کسی بھی رکن کو حراساں ، نجی زندگی میں مداخلت نہیں کی گئی۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here