Pakistan News – کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج یوم شہادت

0
261
Sher Khan

کرنل شیر خان نے 1999 میں گلتیری کے مقام پر مورچوں پر بھارتی قبضے کا منصوبہ ناکام بنایا ، دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

لاہور (دنیا نیوز ) کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 18واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے ، کرنل شیر خان نے 1999میں گلتیری کے مقام پر بھارتی فوج کا مورچوں پر قبضے کا خواب چکنا چور کیا اور شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ۔

وطن کے بہادر سپوت کرنل شیر خان کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ پاکستان کی تاریخ شجاعت و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے سیکڑوں جوانوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔ ان میں سے ایک نام کرنل شیرخان کا بھی ہے ، کرنل شیر خان شہید 1970 میں ضلع صوابی ایک گاؤں نواں کلی میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والدین نے پاک فوج سے محبت میں ان کا نام کرنل شیر خان رکھا ۔

کرنل شیر خان نے 14 اکتوبر 1994 میں پاک فوج میں شمولیت اختیارکی تھی ۔ 1994 میں 90 لانگ کورس سے گریجوایشن مکمل کی ۔ کیپٹن کرنل شیر خان کی پہلی تعیناتی 27 ویں سندھ رجمنٹ کے ساتھ اوکاڑہ میں ہوئی ۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ ایک شیروں جیسی مسکراہٹ رہتی تھی اسی لئے وہ شیرا کے لقب سے مشہور تھے ۔

شیر خان شہید نے کارگل کی جنگ میں بے پناہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے ۔ انہوں نے اپنے مٹھی بھر جوانوں کے ہمراہ گلتیری کے مقام پر 17000 فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کو مورچوں پر قبضہ نہیں کرنے دیا اور اسی جدوجہد میں انہوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ ان کی بہادری پر پاک فوج کی جانب سے انہیں نشان حیدر عطا کیا گیا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here