Pakistan News – Champions Trophy Winner Captain Reaches Karachi

0
164
Champions Pakistan

کراچی ائیرپورٹ پر چیمپئنز ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کپتان کو پروٹوکول میں گھر لے جایا جائے گا۔ گھر اور گلی میں برقی قمقمے روشن، آتش بازی کا مظاہرہ، سیکڑوں مداح منتظر

لاہور:  بھارت کی عبرتناک شکست کا نشان چیمپئنز ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، سرفراز ہو کر لوٹنے والے چیمپئنز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور پشاور ایئرپورٹس پر ولولہ خیز مناظر دیکھنے میں آئے، قومی ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا، پھولوں کی بارش، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Pakistan News - Sarfraz Ahmad Showing Trophy to the People
Pakistan News – Sarfraz Ahmad Showing Trophy to the People

تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد، رومان رئیس کی کراچی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا، میئرکراچی وسیم اختر، گورنر سندھ محمد زبیر نے دونوں کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے، سرفرازاحمد اور رومان رئیس کوسندھی ٹوپی اوراجرک پہنائی گئی۔

Pakistan News - People at Airport
Pakistan News – People at Airport

کپتان کو پروٹوکول میں گھر لے جایا گیا، گھر اور گلی میں برقی قمقمے روشن، آتش بازی کا مظاہرہ، سینکڑوں مداح اور شائقین کرکٹ نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں لیں، کپتان سرفراز احمد کا گھر پہنچنے پر بھی بھرپور استقبال کیا گیا، سرفرازاحمد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ گھروں کی چھتوں پر آگئے، گھر کے باہر 60 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پاکستانی پرچم لایا گیا، سرفراز احمد نے بالکونی میں آکر مداحوں کے نعروں کا جواب دیا۔

Pakistan News - Sarfraz Ahmad Showing Trophy From His Balcony
Pakistan News – Sarfraz Ahmad Showing Trophy From His Balcony

چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئن سرفراز احمد نے وطن واپس پہنچنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے بھارت سے ہارنے کے بعد بہت اچھا کم بیک کیا، منیجمنٹ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here