Pakistan News – Ch Nisar’s mum attitude stirring discomfort in PML-N’s camp

0
108
Newsgate scandal report submitted to Interior Minister Ch Nisar
Pakistan News - Ch Nisar's mum attitude stirring discomfort in PML-N's camp
Pakistan News – Ch Nisar’s mum attitude stirring discomfort in PML-N’s camp

وفاقی وزیر داخلہ پنجاب ہاؤس میں سارا دن موجود رہنے کے باوجود کسی سرکردہ لیگی رہنما سے نہیں ملے

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جن کو وفاقی کابینہ میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور وہ قومی اسمبلی کے ایوان میں وزیر اعظم نواز شریف کی قائد ایوان کی نشست کے ساتھ بیٹھتے ہیں ، وہ پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سے آخری اطلاعات تک وزیراعظم ہاؤس نہیں گئے اور منگل کو بھی وہ پورا دن پنجاب ہاؤس میں موجود رہے جہاں وہ اکثر سرکاری ملاقاتیں اور اجلاس منعقد کرتے ہیں لیکن انہوں نے کسی سرکردہ لیگی رہنما سے نہ تو کوئی ملاقات کی اور نہ ہی وہ وزیراعظم ہاؤس گئے ۔

چوہدری نثار وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے حاضری کے وقت ان کی گاڑی چلاکر وفاقی جوڈیشل اکیڈمی گئے تھے اور اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی چلاکر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے انہیں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چھوڑ کر آئے تھے لیکن اب انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس سارے معاملہ پر نہ تو اب تک کوئی تبصرہ کیا اور نہ ہی رپورٹ کے مندرجات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رائے زنی کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیراعظم سے ملاقات اور مشاورت کے لئے پی ایم ہاؤس بھی نہیں گئے ۔ چوہدری نثار کی طرف سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر خاموشی توڑنے کا بہت سے ن لیگی انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہونے کے ناطے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ماتحت ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here